منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔
مظفر آباد پولیس نے ملزم عامر عباس سے 20لٹرشراب، ملزم ساجد سے 10لٹر شراب ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم دلاور سے 10لٹر شراب ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم فیصل سے 10لٹر شراب، ملزم فیصل دستگیر سے 10لٹر شراب ،بستی ملوک پولیس نے ملزم مشتاق سے 18لٹر شراب جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم شکیل سے 16لٹر شراب برآمد کی۔