ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن کا گرلز سکولز کا معائنہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب خالد نذیر وٹو کی ہدایات پر ضلع وہاڑی میں تعلیمی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ویمن عندلیب اصغر نے مختلف گرلز سرکاری سکولوں کا دورہ کیا،خستہ حال عمارتوں، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود عملے کو فوری بہتری کے لیے احکامات جاری کیے تاکہ طالبات کو محفوظ، باوقار اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے ، طالبات کی بہتر تعلیم و تربیت حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔