گھروں، سکول اور دکان میں چوری کی تین وارداتیں
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ محمود کوٹ اور تھانہ سٹی سرور شہید کی حدود میں چوری کی تین وارداتیں ہوئیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ پہلے واقعہ میں موضع گرمانی شرقی میں ۔۔۔
محمد معظم سلطان جٹ کے گھر سے 2 تولہ 5 ماشہ زیورات اور 1 لاکھ روپے نقدی چوری ہو گئے ۔ دوسرے واقعہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی آدم سے 3 پنکھے ، ایک ایل ای ڈی، موٹر اور رجسٹر غائب پائے گئے ۔ تیسرے واقعہ میں اڈا فیض آباد پر دکان سے 1 لاکھ 86 ہزار روپے نقدی چوری ہو گئی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔دوسری طرف تھانہ دائرہ دین پناہ، سنانواں اور سٹی سرور شہید کی حدود میں ایک ہی روز تین موٹرسائیکل چوری ہو گئے ۔ متاثرین کے مطابق اسپتال، بازار اور پارک کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں نامعلوم افراد لے اڑے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی تاہم کوئی ریکوری نہیں ہو سکی۔ شہریوں نے کہا کہ پولیس صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے ۔