مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی

مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے ۔ برائلر گوشت 600سے 700روپے فی کلو، آلو 150 سے 200روپے ، ٹماٹر 200سے 250روپے۔۔۔

 پیاز 100سے 120روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ آٹے کی فی من قیمت 4500 روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے روٹی مزید مہنگی ہو گئی ہے ۔اسی طرح دودھ 200سے 220روپے فی لٹر اور دہی 200 سے 250روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔ سبزیاں مثلاً بھنڈی، توری، بینگن اور سبز مرچ بھی 200 سے 250روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں جبکہ سیب، انار اور انگور جیسے پھل عام شہری کی دسترس سے باہر ہو گئے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کارروائی تک محدود ہیں جبکہ ناجائز منافع خور کھلے عام عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور مارکیٹوں میں موثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس طوفان پر قابو پایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں