جرمن چانسلر کا نیتن یاہو سے لبنان میں لڑائی ختم کرنے، مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کو ختم کریں اور لبنانی حکومت کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات شروع کریں۔

جرمن چانسلر کے ترجمان کے مطابق مرز نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فلسطینی علاقوں میں جاری صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مغربی کنارے کے کسی حصے کے عملی انضمام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیشکش صرف اس صورت میں قابلِ عمل ہوگی جب خطے میں لڑائی ختم ہو جائے اور ضروری حالات فراہم کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں