سوئی گیس کا صارفین کیلئے ای کچہریوں کا شیڈول جاری
10نومبر کو ملتان میں ای کچہری، عوام کو زوم کے ذریعے شرکت کی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)صارفین کے مسائل کے فوری حل کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ای کچہریوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں لاہور، گجرات اور ساہیوال میں ای کچہریوں کا انعقاد ہو چکا ہے ، جبکہ آج سرگودھا، بہاولپور اور فیصل آباد میں آن لائن کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ملتان میں ای کچہری 10 نومبر کو ہوگی، جس میں شہری زوم ایپ کے ذریعے شرکت کر سکیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام عوامی مسائل کے براہِ راست اور مؤثر حل کیلئے کیا جا رہا ہے۔