ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

تینو ں افراد موٹرسائیکل سے گر گئے اور خاتون ٹرالر کے نیچے آکر کچلی گئی

وسندے والی (نامہ نگار)خانگڑھ بائی پاس کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق ٹرالر کیساتھ ٹکر سے تینو ں موٹرسائیکل سوار نیچے گر گئے اور ایک خاتون ٹرالر کے نیچے آ کر کچلی گئی ۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں افراد کو طبی امداد دی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ خاتون کی لاش کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں