ہماری جہدوجہد کا مقصد نفاذ قرآن وسنت ،ہشام الٰہی
مسائل کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ،پیغام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی جہدوجہد کا مقصد پاکستان میں قرآن وسنت کے نظام کو نافذ کروانا ہے ،پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے وہ صرف اس لیے ہے کہ ہم قرآن وسنت سے رو گردانی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیغام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ ہم اسلامی اقدار کو اپنا کر ہی اپنی زندگیوں کو پُرسکون بناسکتے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت اہلحدیث پاکستان اقتدار میں نہیں آسکتی لیکن جو جماعت اسلام کے نفاذ کا وعدہ کرے گی اسے اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کراسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے اہلحدیث کی نمائندہ جماعت ہے ،اس جماعت کی بنیاد شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر نے رکھی تھی ۔انہوں نے ملک بھر کے سوئے ہوئے اہل حدیثوں کو جگایا تھا آج انہی کے پرچم کو لیکر آگے بڑھیں ہیں ۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ 18 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر تاریخ کا بڑا جلسہ عام کرنے جارہے ہیں۔ جس میں ملک کے طول عرض سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے ۔پیغام مصطفیٰ کانفرنس سے میاں اجمل عباس ،مولانا حبیب الرحمن ضیاء رانا عثمان شاکر حافظ اصیر تبسم حافظ مواحذ الہی ظہیر مولانا آصف مشہدی نے بھی خطاب کیا اور قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنانے کا پیغام دیا۔ جمعیت اہلحدیث خانیوال کے صدر شیخ محمد افضل نے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جبکہ شیخ محمد آصف یاسین شیخ محمد امین نے ہائی چائے کا اہتمام کیا۔