تاجر چودھری رب نواز آرائیں انتقال کرگئے

تاجر چودھری رب نواز  آرائیں انتقال کرگئے

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)چودھری ریاض احمد گوگی اور ارشاد احمد کے بھائی سیاسی، سماجی شخصیت و تاجر چودھری رب نواز آرائیں حرکت قلب بند ہونے کیوجہ سے انتقال کر گئے۔۔۔

 مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ریلوے گراؤنڈ عبدالحکیم میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں چودھری اسامہ فضل ایم پی اے ، ملک مسعود چوہان، حاجی محمد اشرف بٹ، حامد ناصر ہراج، جاوید خان اوڈ، رانا نبیل نمبردار، خرم نواز مہروی، راشد محمود، حکیم مختار احمد، چوہدری فیصل جاوید، ماسٹر غلام عباس سہو, چوہدری سلیم فراز سمیت متعدد شخصیات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں