خانیوال،گلبرگ ٹاؤن میں سیوریج کاپانی شہریوں کیلئے خطرہ

خانیوال،گلبرگ ٹاؤن میں سیوریج کاپانی شہریوں کیلئے خطرہ

اہل علاقہ نے ڈینگی ودیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فوری صفائی کا مطالبہ کر دیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گلبرگ ٹاؤن میں سیوریج کا پانی عرصہ دراز سے کھڑا ہے ، جس کے باعث شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ فیز ٹو اور گلبرگ گرین ٹاؤن کے گیٹ کے سامنے کھڑا سیوریج پانی نہ صرف بدبو پیدا کر رہا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی بار انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو شکایات بھی درج کروائی گئی، لیکن اب تک پانی نکالنے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے پانی کو فوراً نکالا جائے اور علاقے میں ڈینگی سپرے کر کے صحت عامہ کے خطرات کو کم کیا جائے ۔شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر فوری طور پر صفائی اور ڈینگی سپرے نہ کیا گیا تو شہریوں خصوصاً بچوں اور بزرگوں کی زندگی کے لیے خطرات پیدا ہو جائیں گے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ایسی سنگین صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے اور سیوریج کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ صحت عامہ محفوظ رہے اور شہری سکون سے زندگی گزار سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں