لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی اور سامان سے محروم
احسان ،مزمل،شموئیل شاد،وحید کی موٹرسائیکل چھن گئی،مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ چہلیک کے علاقے حسان میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے 30 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، فاروق احمد سے جھپٹا مار کر نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد عدنان سے موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں اسماعیل سے جھپٹا مار کر موبائل لے جایا گیا۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں نبیل احسان سے ڈاکو نقدی اور موٹرسائیکل ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں حافظ محسن رسول سے 21ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ثقلین احمد سے مسلح افراد ٹرانسفارمر لے گئے۔
جبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد مزمل سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں ثاقب سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے ۔چوری کی وارداتوں میں تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں احمد کا گھریلو سامان مالیت 15 لاکھ روپے ، توصیف کا سامان، ڈی ایچ اے کے علاقے خضر حیات کا سولر پینل، صدر کے علاقے قصور کے موبائل فونز، مخدوم رشید کے علاقے حماد عزیز کی تار، بستی ملوک کے علاقے غلام مصطفیٰ کا سونا اور چاندی، ارشد حسین کا ٹرانسفارمر، صدر شجاع آباد کے علاقے بشیر احمد کی موٹرسائیکل، سٹی جلالپور کے علاقے کوثر عباس کی دکان سے کریانہ سامان، عبدالعزیز کا انورٹر، خضر جمشید اور نیو ملتان کے علاقے شموئیل شاد کی موٹرسائیکلیں، رمضان اور عذرا پروین کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے عمران اور اعجاز احمد کے موبائل فونز، مظفر آباد کے علاقے اصغر کا پمپ، ممتاز آباد کے علاقے رحمت اللہ کا موبائل اور وحید عالم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔