3971مقدمات ٹریس ،25کروڑ کامال مسروقہ برآمد
پولیس 3600سے زائد ملزموں کو سزائیں دلوانے میں کامیاب رہی
وہاڑی (خبرنگار) ڈی پی او تصور اقبال کے زیر قیادت وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں ڈکیتی، راہزنی، نقب زنی، چوری اور قتل جیسے سنگین جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2025ء میں 3971 مقدمات ٹریس کر کے 25 کروڑ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا جبکہ 2370 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے ۔ منشیات فروشی کے خلاف کارروائی میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی اور ناجائز اسلحہ کے 1121 مقدمات درج ہوئے ۔ مختلف کارروائیوں میں 153 گینگز کے 380 ملزمان گرفتار اور 11 اندھے قتل ٹریس کیے گئے جبکہ 3600 سے زائد ملزمان کو سزائیں دلوانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پولیس خدمت مراکز اور ویلفیئر اقدامات کے ذریعے لاکھوں شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔