بھاری مقدار میں منشیات برآمد، سولہ ملزموں کیخلاف مقدمات
ملزموں میں حنیف،عمران ، کاشف ،توفیق ،ذیشان ،شارون گل ودیگر شامل
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ پولیس کے مطابق منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے جاری کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کی گئی۔کینٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم حنیف کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کی۔ مظفر آباد پولیس نے ملزم عمران سے 30 لٹر شراب، ملزم کاشف سے 18 لٹر شراب، ملزم توفیق سے 23 لٹر، ملزم ذیشان سے 20 لٹر، ملزم شارون گل سے 22 لٹر، ملزم رمضان سے 100 لٹر اور ملزم شاہد سے 20 لٹر شراب برآمد کی۔ اسی تھانے کی حدود میں پولیس نے ملزم خالد سے 1200 گرام چرس جبکہ ملزم وحید اختر سے 1100 گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی۔
قطب پور پولیس نے ملزم رفیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی۔ ممتاز آباد پولیس نے ملزم مختیار عرف سائیں سے 20 لٹر شراب برآمد کی۔ راجہ رام پولیس نے ملزم احمد رضا سے 10 لٹر اور ملزم عامر رضا سے 10 لٹر شراب تحویل میں لی۔ صدر پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم وسیم سے 560 گرام چرس جبکہ ملزم حسنین سے 120 گرام آئس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔