ٹبہ سلطانپور تا میلسی مین شاہراہ خستہ حالی کا شکار، حادثات میں اضافہ

ٹبہ سلطانپور تا میلسی مین شاہراہ خستہ  حالی کا شکار، حادثات میں اضافہ

میلسی (نمائندہ دنیا) ٹبہ سلطانپور سے براستہ دوکوٹہ میلسی تک تقریباً 36 کلو میٹر طویل مین میلسی ملتان شاہراہ شدید ٹوٹ پھوٹ اور۔۔۔

 بدحالی کا شکار ہو چکی ہے ، جس کے باعث اس اہم سڑک پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور آئے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ سڑک پر ڈیڑھ سے دو فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جو موٹر سائیکل سواروں، مسافر گاڑیوں اور مال بردار ٹرانسپورٹ کیلئے جان لیوا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں