زمیندار مخدوم اشفاق ہاشمی کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی
مخدوم رشید(نامہ نگار)مقامی زمیندار مخدوم اشفاق شاہ ہاشمی انتقال کر گئے تھے ۔ ان کے ایصالِ ثواب کیلئے رسمِ قل خوانی گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر اد اکی گئی ۔۔۔
جس میں قاری حامد رضا نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت ہر ذی روح کو آنی ہے ، ہمیں اپنی آخرت کیلئے ہر وقت فکر مند رہنا چاہیے ۔ اس موقع پر مخدوم محمد جاوید ہاشمی ، مخدوم زاہد بہار ہاشمی ، مخدوم حسن شا ہ نمبردار ، مخدوم رحمت حسین شاہ ، مخدوم اقبال شاہ، مخدوم فیاض شاہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔