جی پی اوملتان میں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش

جی پی اوملتان میں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش

پاکستان پوسٹ قومی ورثے کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ، رائے سیف اللہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان پوسٹ عوام کو مواصلات کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ قومی سطح پر سماجی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے محفوظ کر کے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان رائے سیف اللہ نے ملتان جی پی او میں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملتان جی پی او میں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں قومی سطح کی نمایاں شخصیات، قومی یادگاروں، جامعات، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تعلقات کے موضوعات پر جاری کردہ ڈاک ٹکٹوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔نمائش میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جن میں ڈاکٹر طارق انصاری سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، پروفیسر حمید رضا صدیقی، شاکر حسین شاکر، میاں محمد ماجد ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، طاہرہ نجم ممبر وومن چیمبر آف کامرس شامل تھے ۔تقریب کے دوران پوسٹ ماسٹر جنرل ملتان سرکل اور چیف پوسٹ ماسٹر میڈم اسمہ حفیظ نے ملتان کے نمایاں اسٹیمپ کلیکٹرز ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، محمد طیب احسن، سید عباس رضا، زبیر اکبر، دین محمد جویا اور جاوید ممتاز کو ڈاک ٹکٹوں کے فروغ اور شوقِ کلیکشن میں خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹس بھی پیش کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں