ہارڈ شپ رولز کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کیلئے سفارشات تیار

ہارڈ شپ رولز کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کیلئے سفارشات تیار

تمام کیسز کو میرٹ اور شفافیت کے مطابق تیار کیا جائے ، ڈی سی خالد جاوید

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ ایجو کیشن میں اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اور ہارڈ شپ رولز کے تحت کمیٹی نے مختلف اساتذہ کے تبادلوں کیلئے سفارشات تیار کی گئیں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ تمام کیسز کو میرٹ اور شفافیت کے مطابق تیار کیا جائے ، حکومت پنجاب نے مختلف مشکلات کا سامنا کرنے والے اساتذہ کو تبادلے کی سہولت فراہم کی ہے ،تبادلے کا مقصد اساتذہ کو فرائض دلجمعی اور احسن انداز سے ادا کرنے کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے ، حکومت پنجاب اساتذہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد فراز اور دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں