پکڑے جانے کا خوف ،جعلی کرنسی چلانے والا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)جعلی کرنسی چلانے والا پکڑے جانے کے خوف سے موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار۔
تفصیل کے مطابق غازی پور میں جعلی نوٹ چلانے والا دکانداروں کو جعلی نوٹ دیکر سامان خرید کر جارہا تھا کہ جعلی نوٹوں کی شناخت ہونے پر دکانداروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔