عدالت میں جعلی فرد جمع کرانے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ

عدالت میں جعلی فرد جمع کرانے  پر 2افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر) عدالت میں جعلی فرد جمع کرانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بی زیڈ پولیس کو شفیق نے بتایا کہ ملزم عبدالرؤف ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں عدالت عالیہ میں ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کرانے کا حکم صادر ہوا ملزم نے ساتھی عدنان سے ملی بھگت کرکے عدالت عالیہ میں جعلی فرد جمع کراکر ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں