ایران اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کو روکا، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے۔

ٹروتھ سوشل جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے، پہلی مدت میں امریکی فوج کو مکمل طور پر ازسرِ نو مضبوط کیا، امریکا نے نئے اور جدید جوہری ہتھیار تیار کیے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیس فورس کا قیام میری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، امریکا اپنے بحری بیڑے میں جدید ترین اور انتہائی طاقتور جنگی بحری جہاز شامل کر رہا ہے، نئے بیٹل شپس دوسری جنگِ عظیم کے جہازوں سے سو گنا زیادہ طاقتور ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، روس اور یوکرین کے درمیان ایٹمی جنگ نہیں ہونے دی، امریکا کو نئے اور جدید جوہری معاہدے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں