قطری حکام کی امریکی سفارتخانے کے قریب رہنے والوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کی وزارتِ داخلہ نے دارالحکومت دوحہ میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اہلکار علاقے میں موجود ہیں اور شہریوں کو پرسکون انداز میں وہاں سے منتقل ہونے کو کہہ رہے ہیں، جبکہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کیلئے عارضی رہائش کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، کچھ لوگوں کو قریبی میٹرو سٹیشن جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

فی الحال کسی فوری خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم یہ اقدام اس انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے جو امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو جاری کیا تھا، اس انتباہ میں امریکی شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ اگر براہ راست تجارتی پروازیں دستیاب نہ ہوں تو عمان یا سعودی عرب جیسے قریبی ممالک کے راستے سفر کریں، اور جیسے بھی ہو وہاں سے نکلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں