امریکی سینیٹ، ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری کی قرارداد مسترد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کیلئے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مسترد کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 100 رکنی امریکی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی، سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لی جائے۔

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، جبکہ 2 آزاد امیدوار اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں