عالمی ضمیر غزہ میں ہونے والے ظلم پر خاموش :مختار بھٹی
وہاڑی (خبرنگار)غزہ میں جاری اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں 20سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں پر وہاڑی میں سیاسی، سماجی اور تجارتی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے مختار احمد بھٹی نے کہا کہ عالمی ضمیر غزہ میں ہونے والے ظلم پر خاموش ہے ، جبکہ انجمن تاجران کے صدر ارشاد بھٹی نے اقوام متحدہ اور عالمی امن فورمز سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تجزیہ کار مرشد عبدالعزیز بھٹہ نے اسے کھلا انسانی المیہ قرار دیا اور عالمی انصاف پر سوال اٹھایا۔ لائرز یونٹی کلب کے صدر شیخ فضل الرحمن نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر خاموشی دراصل جرم میں شراکت کے مترادف ہے۔