کشمیر عالمی مسئلہ ،اساتذہ طلبہ کو آگا ہ کرتے ہیں :سعد بن خالد
میلسی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے کہا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ کو اس کے بارے میں مسلسل آگاہ کرتے رہیں۔
یہ بات انہوں نے ایلیمنٹری ایجوکیشن مردانہ تحصیل میلسی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھوڈہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مہمان خصوصی ڈی ای او مردانہ وہاڑی مہر محمد جاوید اور میزبان ڈپٹی ڈی ای او میلسی چوہدری محمد ناصر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر طلبہ نے تقاریر کیں اور مختلف سکولوں کے اساتذہ و معززین نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات دینے کا اعلان کیا۔