مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے ـ:فیصل حسین
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ضلع کونسل ہال میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پُرامن اور بھرپور ریلی منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی اور مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری سٹی وہاڑی فیصل حسین نے کی اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے ہر صورت آزاد کروایا جائے گا۔ ریلی کے اختتام پر کشمیری آزادی، پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔