کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا : مقررین

کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے  محروم نہیں رکھ سکتا : مقررین

مونڈکا (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران چوک گد پور کے زیر اہتمام کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت پیپلز پارٹی یوتھ کے امیدوار میاں نوید اصغر مکول، صدر میاں جنید عباس مکول اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

ریلی میں تاجروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں