گلی محلوں میں پتنگ بیچنے اور اڑانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیم تشکیل

 گلی محلوں میں پتنگ بیچنے اور اڑانے  والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیم تشکیل

کوٹ ادو (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر کی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی شاہد فرید نے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی جو گلی محلوں میں پتنگ بیچنے اور اڑانے والوں پر کارروائی کرے گی۔

دوران گشت پتنگ اڑانے والے کم عمر بچوں سے پتنگ برآمد کی گئی اور والدین کو وارننگ جاری کی گئی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ پنجاب میں سوائے لاہور کے کہیں بھی پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں، والدین اپنے بچوں پر کنٹرول رکھیں۔ تھانہ سٹی کی حدود میں پتنگ بیچتا یا اڑاتا کوئی شخص پکڑا گیا تو سیدھا حوالات بھیجا جائے گا۔ کم عمر بچوں کے والدین کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں