ضلعی انتظامیہ کی ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی مانیٹرنگ

 ضلعی انتظامیہ کی ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی مانیٹرنگ

گنجان آباد علاقوں اور بلند عمارتوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ خانیوال اور پولیس نے ضلع بھر میں پتنگ بازی کو روکنے کے لیے ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے ۔ گنجان آباد علاقوں اور بلند عمارتوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ پتنگ بازوں اور فروخت کنندگان کی نشاندہی کی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی زیر سرپرستی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔ مساجد اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک مشغلے سے دور رکھیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ اور خونی کھیل کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں