کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، قوم ایک پیج پر :لیاقت گیلانی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، قوم ایک پیج پر :لیاقت گیلانی

بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے ، ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

لودھراں (سٹی رپورٹر) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے ۔ ملک بھر کی طرح لودھراں کے باسی بھی بھارتی دہشتگردی، ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 5 فروری کو یوم اظہار یکجہتی پر کشمیریوں کی آزادی کے لیے ضلع کی سب سے بڑی ریلی ڈی سی آفس سے غوثیہ چوک تک نکالی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں افسران، ملازمین، تاجروں، طلباء، وکلاء، صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی و کشمیری پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، جس کے بغیر ہمارا وطن عزیز نامکمل ہے ۔ کشمیر پاکستان کے وجود و استحکام کی ضمانت ہے ۔ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے ، ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔لیاقت علی گیلانی نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جا رہی ہے ۔ عالمی طاقتیں کشمیر کی آزادی کو یقینی بنائیں۔ ہم بھارتی نجس عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔ پوری قوم دل و جان سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں