بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائے جائیں:ڈپٹی کمشنر

 بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائے جائیں:ڈپٹی کمشنر

بس اور ویگن اسٹینڈ پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت

کوٹ ادو (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے پولیو مہم کے دوران بس اسٹینڈ اور ویگن اسٹینڈ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مسافروں کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے موجود بچوں کو خود چیک کیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے قطرے لازمی پلائیں۔ بلال سلیم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ہر سطح پر بھرپور تعاون ناگزیر ہے ۔ پولیو ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک اور مسلسل کوششیں بچوں کی صحت اور ملک کی حفاظت کے لیے اہم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں