کشمیریوں کی طویل جدوجہد امت کیلئے مثال،عابد حسین
اقوام متحدہ، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، ریلی سے خطاب
ملتان (خصوصی رپورٹر )یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک بھرپور اور منظم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے کی، جبکہ کمپنی کے افسر، عملے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد حسین بھٹی نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں پوری امتِ مسلمہ کے لئے ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔