کوٹ ادو ، ٹریفک حادثات، موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو کے تھانہ گجرات کی حدود میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
پہلا حادثہ گورمانی اڈہ کے قریب ڈوگرکلاسرہ کا رہائشی محمد مشتاق بیکری میں کام کرتا تھا، اپنی موٹرسائیکل پر صبح 8 بجے مٹھائی کی دکان جا رہا تھا ۔ اسی دوران قصبہ گجرات کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی نمبر 375انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے آ رہی تھی۔ اچانک ٹرالی رانگ سائیڈ پر موڑ دی گئی اور سیدھا محمد مشتاق کے اوپر چڑھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں محمد مشتاق موقع پر جاں بحق ہو گئے ، موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد متاثرہ نوجوان کے بھائی محمد الطاف گشکوری کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔