تونسہ بیراج کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق

تونسہ بیراج کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ریلوے کراسنگ تونسہ بیراج کے قریب ڈی جی خان سے ملتان جانے والی شٹل ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق۔

 تفصیل کے مطابق تونسہ بیراج کے قریب پل 22ہزار کے درمیان واقع کچہ ریلوے کراسنگ عبورکرتے ہوئے موٹرسائیکل سوارمتوانی والا کا33سالہ عظیم بخش کھوسہ اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا جب ڈی جی خان سے ملتان جانے والی شٹل ٹرین اچانک کراسنگ پر آ پہنچی اور نوجوان ٹرین کی زد میں آ کرموقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع پر ریسکیو1122 اورریلوے پولیس کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے ، ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان شادی شدہ تھا جس کی ناگہانی موت سے اس کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے ، پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں