ویمن یونیورسٹی کی طالبہ طیبہ نے باکسنگ میں گولڈ جیت لیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کی طالبہ طیبہ منصب نے ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلتا پنجاب سی ایم پنجاب پنک گیمز 2026 میں باکسنگ کے 75 کلوگرام مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
طیبہ نے پہلے ڈویژن کی سطح پر ٹیم میں سلیکشن کا اعزاز حاصل کیا اور بعد ازاں لاہور میں ہونے والی گیمز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملتان اور یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔اس نمایاں کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے طیبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی کامیابیاں طالبات میں قوت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کو فروغ دینے کا ثبوت ہیں۔ یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی بلکہ کھیلوں کے شعبے میں بھی طالبات کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار نے طیبہ کو جامعہ آمد پر خوش آمدید کہا اور گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔