عمران خان کے علاج میں رکاوٹیں ناقابل قبول، عثمان ڈوگر

عمران خان کے علاج میں رکاوٹیں ناقابل قبول، عثمان ڈوگر

ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور۔۔۔

 حکومتی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عمران خان کی آنکھوں کی بیماری کے مستند علاج میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول عوامی رہنما ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے عوام میں شدید فکر مندی پائی جاتی ہے ۔بیرسٹر عثمان ڈوگر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر عمران خان کی بینائی کے مسئلے کا بااعتماد اور مستند ڈاکٹروں سے مکمل علاج کرائے تاکہ بے چینی کی فضا ختم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت اور سوچ آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے اور عمران خان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کرے ۔ عوام اپنے قائد کی صحت کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں