سرکاری سیل توڑ کر تعمیرات ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)سیتل ماڑی کے علاقے میں سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ تعمیرات شروع کرنے کے الزام میں پولیس نے۔۔۔
ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سیتل ماڑی پولیس کو الیاس گل نے درخواست دی کہ ملزم اسلم مبینہ طور پر بغیر منظور شدہ نقشے کے تعمیرات کر رہا تھا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام نے عمارت کو سیل کر دیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیل توڑ دیا اور دوبارہ تعمیراتی کام شروع کر دیا، جو قانوناً جرم ہے ۔