ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا زکریا یونیورسٹی لائبریری دورہ

ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا  زکریا یونیورسٹی لائبریری دورہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ اردو کی پی ایچ ڈی طالبات نے زکریا یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں قائم \"پروفیسر خلیل صدیقی ریسرچ اینڈ سیمینار لائبریری\" کا علمی و تحقیقی دورہ کیا۔۔۔۔

 اس موقع پر طالبات نے لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور نادر و مستند کتب سے استفادہ کیا۔اساتذۂ کرام نے طالبات کو تحقیق کے جدید تقاضوں، حوالہ جاتی اسلوب اور علمی دیانت کے اصولوں پر مفصل بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ یہ کتب خانہ شعبۂ اردو کی علمی شناخت کا روشن حوالہ ہے جو نئی نسل کے سکالرز کو تحقیق، تنقید اور تخلیق میں آگے بڑھنے کا حوصلہ عطا کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں