بھتہ خور شہری سے نقدی چھن کر فرار ،مقدمہ درج

بھتہ خور شہری سے نقدی چھن  کر فرار ،مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)قطب پور کے علاقے میں شہری سے بھتہ طلب کرنے ، تشدد کرنے اور ۔۔۔

نقدی چھیننے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔قطب پور پولیس کو محمد طارق نے درخواست دی کہ وہ ناگ شاہ کے علاقے سے اپنی کار میں سواری اٹھا رہا تھا کہ اسی دوران چند نامعلوم افراد نے اسے روک لیا اور سواری بٹھانے کے عوض بھتہ طلب کیا۔ انکار کرنے پر ملزموں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔مدعی کے مطابق ملزموں نے زبردستی اس کی جیب سے 45 ہزار روپے نکال لئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں