علی قاسم گیلانی کا پنجاب کالج میلسی کے نئے کیمپس کا معائنہ
وہاڑی، میلسی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار، نمائندہ دنیا)رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے پنجاب کالج میلسی کے نئے قائم کردہ کیمپس کا خصوصی دورہ کیا اور۔۔۔
تدریسی و انتظامی امور کے ساتھ جدید طریقہ تدریس اور تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کلاس رومز، لیبارٹریز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادارے میں قائم نظم و ضبط اور معیاری تعلیمی ماحول کو سراہا۔ ایم این اے نے کہا کہ معیاری اور جدید تدریس کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔