ذیشان سرور مغل کے والد انتقال کرگئے
وہاڑی (خبرنگار )مغل برادری کے عدنان سرورمغل ، ذیشان سرورمغل اور رضوان سرور مغل کے والد اور ٹیکس سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی وہاڑی مرزا محمد امجد کے ماموں حاجی محمد سرور مغل انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ خانیوال روڈ والی جنازگاہ میں ادا کی گئی۔۔۔۔
جس میں عزیز و اقارب، اہل علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری ملازمین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔صدر تنظیم مغلیہ امتیاز مغل و دیگر عہدیداران نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک، ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے ۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔