دو لڑکیوں سمیت 4افراد اغو کرلئے گئے

دو لڑکیوں سمیت 4افراد اغو کرلئے گئے

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے واقعات پر پولیس نے پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔۔۔

بدھلہ سنت پولیس کو شمشاد بی بی نے بتایا کہ وہ گھر پہنچی تو اس کی بھانجی معاویہ موجود نہ تھی۔ تلاش کے باوجود سراغ نہ ملا اور شبہ ہے کہ ملزم اسے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔دریں اثنا چہلیک پولیس کو عابد حسین نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی فروا کو ملزم ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گیا۔ شاہ شمس پولیس کو روبی نے بتایا کہ اس کا بیٹا علی گھر سے کھیلنے گیا مگر واپس نہ آیا، خدشہ ہے کہ نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں ممتاز آباد پولیس کو نیلم بی بی نے اطلاع دی کہ اس کا بھائی ابوبکر صدیق گھر آ رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں