مظفرگڑھ میں گراں فروشی پر کریک ڈاؤن تیز،دوگرفتار

مظفرگڑھ میں گراں فروشی پر کریک ڈاؤن تیز،دوگرفتار

1484 انسپکشنز، 74 ہزار روپے جرمانہ، 3 دکانیں سیل ،آپریشن جاری

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ویژن کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کی معاونت سے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مہم جاری ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کے دوران مجموعی طور پر 1484 انسپکشنز کی گئیں۔ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 74 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سنگین خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل جبکہ 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں باقاعدہ چیکنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں