زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین الیکشن تھری ایم کا کلین سویپ

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین الیکشن تھری ایم کا کلین سویپ

ملک صفدر صدر اور رانا مدثر جنرل سیکرٹری بھاری اکثریت سے منتخب

 ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن میں تھری ایم متحدہ ملازمین محاذ نے کلین سویپ کر لیا۔ صدر کے عہدے کے لئے ملک صفدر حسین ایک ہزار ایک سو 13 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ غلام حرغوری 695 ووٹ حاصل کر سکے ۔سینئر وائس پریزیڈنٹ کے لئے محمد صدیق خان بلوچ ایک ہزار 112 ووٹ کے ساتھ جیت گئے ، جبکہ غلام اصغر خان 657 ووٹ لے سکے ۔ وائس پریزیڈنٹ رفاق علی اعوان ایک ہزار 34 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔ جنرل سیکرٹری رانا مدثر ایک ہزار 46 ووٹ لے کر منتخب ہوئے ، مد مقابل شاہد ریاض موتھا 730 ووٹ حاصل کر سکے ۔جوائنٹ سیکرٹری شان علی قریشی ایک ہزار 119 ووٹ کے ساتھ، فائنینس سیکرٹری امین سمرا 961 ووٹ کے ساتھ اور پریس سیکرٹری عبداللہ وینس 988 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے ۔ سپورٹس سیکرٹری آصف رضا میر ایک ہزار 17 ووٹ کے ساتھ جیت گئے ۔ایگزیکٹو کونسل کی سیٹوں پر مشتاق احمد، خالد حسین نانڈلا، رانا دلشاد، احمد الطاف حسین، ملک محمد یونس، رانا جمشید اقبال، محمد عامر حنیف، ملک آتش محمود آرائی، ملک ادنان تہیم، محمد عدیل ظفر، رانا افتخار احمد اور ملک محمد عمران کامیاب ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں