گدھا ریڑھی ریس میں بچہ زخمی ہونے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان ( کرائم رپورٹر ) گدھا ریڑھی کی ریس کے دوران 10سالہ بچہ کے زخمی ہونے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
سٹی شجاع آباد پولیس کو اللہ رکھا نے بتایا کہ ملزمان ربنواز اور عابد حسین نے گدھا ریڑھی کی ریس لگاکر میرے بھتیجے مہتاب کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔