ٹبہ سلطان پورپولیس ٹیم میں شاندار کارکردگی پر انعامات تقسیم

 ٹبہ سلطان پورپولیس ٹیم میں شاندار کارکردگی پر انعامات تقسیم

وہاڑی، میلسی (نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور نمایاں کارکردگی پر تھانہ ٹبہ سلطان پور کی پولیس ٹیم کو سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا ہے ۔۔۔۔

انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور چودھری اشرف ظہور، سب انسپکٹر مختیار احمد اور ان کی ٹیم شامل ہے ۔ پولیس ٹیم نے مختلف سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم مقدمات ٹریس کئے ۔پولیس کے مطابق ٹیم نے ڈکیتی، سرقہ بالجبر اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث نوید گینگ کے تین ارکان نوید، تحسین اور عدنان کو گرفتار کرکے 13 مقدمات ٹریس کئے ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریباً 11 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جس میں نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عمر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے ناجائز پستول بھی برآمد ہوا۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے پولیس ٹیم کی جرات، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں