ڈاکو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ چوٹی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والا خطرناک ڈاکو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے تعاقب کیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی کارروائی میں ایک ملزم بلال ولد جمعہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ پولیس نے اسے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔ ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔