کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، پانچ افراد زخمی

کار اور موٹرسائیکل میں  تصادم، پانچ افراد زخمی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے نواحی علاقے ایس پی چوک کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ابیہہ، عمار، کرن، شاہ زین اور پروین شامل ہیں جو لاہو رموڑ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں