بی آئی ایس پی ،رقوم میں 1500 سے 2000 روپے کٹوتی

بی آئی ایس پی ،رقوم میں 1500 سے 2000 روپے کٹوتی

میاں چنوں(تحصیل رپورٹر)میاں چنوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کٹوتیاں جاری۔ خواتین سے 1500 سے 2000 روپے۔۔۔

 کٹوتی کی جانے لگی۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کے آغاز کے ساتھ ہی مبینہ کرپشن کی شکایات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مستحق خواتین سے 1500 سے 2000 روپے تک غیر قانونی طور پر کٹوتی کرکے رقم ادا کی جا رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض ریٹیلرز قسط جاری کرنے کے بدلے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور مبینہ طور پر اس رقم کا حصہ افسران تک بھی پہنچایا جاتا ہے ۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں امدادی رقم میں کٹوتی ان کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہے ۔شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میاں چنوں میں اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستحق خواتین کو ان کا پورا حق مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں