ایاز الحسن گیلانی نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف کا چارج سنبھال لیا

ایاز الحسن گیلانی نے ڈسٹرکٹ  منیجر اوقاف کا چارج سنبھال لیا

دھنوٹ (نامہ نگار)ضلع بہاولپور اور ضلع لودھراں میں ایاز الحسن گیلانی نے بطور ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔۔۔

اور فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں۔ ایاز الحسن گیلانی کو میرٹ، اصول پسندی اور دلیر افسر کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ ما تحت عملے ، خصوصاً چھوٹے ملازمین کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ان کی تعیناتی پر مختلف سماجی، مذہبی اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ محکمہ اوقاف کے امور کو مزید شفاف اور مؤثر انداز میں چلائیں گے ۔ سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ ایاز الحسن گیلانی کی قیادت میں درگاہوں اور اوقاف املاک کے معاملات میں بہتری اور مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں