رخصتی نہ ہونے پر داماد بیوی سمیت سسرال والوں کو لے گیا، مقدمہ درج

رخصتی نہ ہونے پر داماد بیوی سمیت  سسرال والوں کو لے گیا، مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نکاح کے بعد رخصتی نہ ہونے پر داماد بیوی سمیت سسرال کے افراد کو ساتھ لے گیا جبکہ نقدی،۔۔۔

 طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی غائب ہو گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی کوٹ ادو میں حضور بخش موہانہ کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی صنم کا دو ماہ قبل ملزم ثناء اللہ کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔ ملزم رخصتی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا مگر مالی مسائل کے باعث رخصتی نہ ہو سکی۔مدعی کے مطابق واپس گھر آنے پر اس کی بیوی اور بچے گھر میں موجود نہ تھے جبکہ موٹر سائیکل، ایک تولہ طلائی زیورات، 16 ہزار روپے نقدی اور کپڑے بھی غائب تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں